اہم ترین خبریںایران

سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاآنی کا شام کے صوبہ لاذقیہ کا دورہ

شیعیت نیوز: ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے شام میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر صوبہ لاذقیہ کے گورنر سے ملاقات کی ہے۔

سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی شام میں زلزلے سے متاثرین کی مدد اور نجات کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے شام کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے صوبہ لاذقیہ اور حلب میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی کاروائیوں کا قریب سے جائزہ لیا۔

اس موقع پر جنرل اسماعیل قاآنی نے صوبہ لاذقیہ کے گورنر سے ملاقات کرکے وہاں زلزلے سے ہوئے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں بات چیت کی تاکہ ایران کی جانب سے ارسال کی جانے والی امدادی کھیپوں کی بہتر طریقے سے تقسیم کو یقینی بنایاجاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : قاہرہ: قدس کانفرنس کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت و دفاع پر زور

جنرل اسماعیل قاآنی جنہوں نے بدھ سے شام میں امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے شام کے شمال مغرب میں زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ قریب سے مزاحمتی فرنٹ کی فورسز کے کام کی نگرانی کر رہا ہے جو عراق، ایران اور لبنان سے شام میں آئے ہیں ۔

اس وقت لبنان میں حشد الشعبی اور حزب اللہ کی سینکڑوں فورسز ایرانی مشیروں اور اسلامی مزاحمتی فرنٹ کے طبی عملے کے ساتھ شام کے شمال مغرب میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کی مدد کر رہے ہیں، اس زلزلے سے اب تک تقریباً تین ہزار افراد جاں بحق اور ہزاروں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ ٹیلیفون پر ایک گفتگو میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے پابندیون کے پابندیوں کو منسوخ کرنے کے معاہدے سے متعلق اقدامات پر بھی مشاورت کی۔

عراقی وزیر خارجہ نے عراق کا دورہ کرنے کیلیے ایرانی وزیر خارجہ کی دعوت دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button