ایران

ایران کا دہشت گرد منافقین کی حمایت میں امریکی کانگریس کی قرارداد پر ردعمل کا اظہار

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کی دہشت گرد منافقین کی حمایت میں قرارداد نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ دہشت گرد کو ایران کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں جیسا کہ انھوں نے عراق اور شام میں داعش کے ساتھ کیا تھا۔

یہ بات حسین امیرعبداللہیان نے ہفتہ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس کی منافقین دہشت گرد گروپ کی حمایت میں لاحاصل قرار داد، صرف ایک بار پھر، دہشت گردی اور داعش کے ماڈل والے منظرناموں جس نے شام اور عراق کو تباہ کر دیا، ایران کو تباہ کرنے کے لیے ان کی لاجواب بھوک کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر الحلبوسی کا عرب پارلیمنٹ میں شام کی واپسی کا مطالبہ

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک ٹھوس اور عملی نتیجے پہنچنے کیلئے مذاکرات ایجنڈے میں ہو تب تک ہم سفارت کاری کے راستے میں رہیں گے لیکن ہم صرف مذاکرات کیلئے مذاکرات کرنے کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار حسین امیرعبداللہیان نے اسلامی انقلاب کی فتح کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک میں تعینات غیرملکی سفرا اور تنظیموں کی نمائندوں کی صدر رئیسی سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایران کے خلاف پابندیوں کی منسوخی کے مذاکرات سے متعلق کہا کہ ہم سفارت کاری اور مذاکرات پر بہت بڑی توجہ دیتے ہیں اور ہم اس راستے میں کبھی بھی مذاکرات کی میز سے دور نہیں ہوگئے ہیں۔

امیرعبداللہیان نے کہا کہ ہم نے اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے حکام کو واضح طور پر کہا کہ انہیں معاہدے کے آخری مرحلے تک پہنچنے کے لیے سفارتی چینل کے ذریعے سرکاری پیغامات بھیجنے اور میڈیا کے متضاد بیانات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس راستے میں دوہرے اور منافقانہ رویہ اپنانا کارگر نہیں ہوگا اور عظیم ایرانی قوم بخوبی جانتی ہے کہ اگر دوسری فریق، واقعی عزم اور ارادے سے جوہری معاہدے میں واپسی کے درپے ہو تو ایران بڑی طاقت ور عزم سے مذکرات اور سفارت کاری کے راستے کی حمایت کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب تک ٹھوس اور عملی نتیجے پہنچنے کیلئے مذاکرات ایجنڈے میں ہو تب تک ہم سفارت کاری کے راستے میں رہیں گے لیکن ہم صرف مذاکرات کیلئے مذاکرات کرنے کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button