اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا دہشتگردوں کےخلاف مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

تمام ادارے مل کر دہشتگردی کیخلاف ٹھوس کارروائیاں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ 2 روز قبل ہونیوالے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

شیعیت نیوز: پنجاب حکومت نے چائنیز اور غیر ملکی باشندوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے غیر ملکیوں کی سکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کا قلع قمع کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی جائیگی۔ تمام ادارے مل کر دہشتگردی کیخلاف ٹھوس کارروائیاں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ 2 روز قبل ہونیوالے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوس ہمارے اذہان مکمل طور پر مغربی ثقافت اور تمدن کے دلدادہ ہو چکے ہیں، علامہ ریاض نجفی

ذرائع کے مطابق پولیس سمیت تمام اداروں کو بھرپور وسائل بھی فراہم کیے جائیں گے، جس سے آپریشنز کو کامیاب بنایا جائے گا۔واضح رہے کہ ملک میں اس بارپھر ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کو مسلسل نشانے پر لیا ہواہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button