ایران

ایران بھر تکبیر کے نعروں اور صداؤں سے گونج اٹھا

شیعیت نیوز: ایران کے مختلف شہروں میں انقلاب اسلامی کی 44 ویں سالگرہ اور 22 بہمن کے موقع پر عوام نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر تکبیر کے نعرے بلند کئے۔

ایران کے مختلف شہروں میں انقلاب اسلامی کی 44 ویں سالگرہ اور 22 بہمن کے موقع پر عوام نے اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے۔ ایران بھر تکبیر کے نعروں اور صداؤں سے گونج اٹھا۔

21 بہمن کی شب میں ایران کے غیور اور بہادر عوام نے گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر اللہ اکبر کے نعرے بلند کئے اور انقلاب اسلامی کی 44 ویں سالگرہ پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا، اس موقع پر نور افشانی بھی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : ملکی معیشت زبوں حال اور ڈیفالٹ کے خطرات منڈلارہے ہیں، پاکستانیوں کو امپورٹڈ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،علامہ علی اکبر کاظمی

دوسری جانب آج 22 بہمن 1401 کو ’’یوم اللہ‘‘ مارچ میں لوگوں کے ہمراہ تشخیص مصلحت کونسل کے چیئرمین آیت اللہ صادقی آملی لاریجانی نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے صحافیوں کے ایک اجتماع میں انقلاب اسلامی کی فتح کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر ایران کے مومن عوام کی شاندار شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے ہجوم اور کثیر تعداد میں ان کی موجودگی اور عوام میں اتحاد، اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں اور تسلط پسند لوگوں اور نظام اسلامی کے مخالفین کے لیے ایک واضح اور فیصلہ کن پیغام ہے کہ ہمارے عوام اس انقلاب اور اس کی اقدار کے ساتھ کھڑے ہیں اور دشمنوں کے مقابل متحد ہو کر مقبلے کے لئے تیار ہیں۔

انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی طرف سے فتنہ و تفرقہ کی ناکامی کا ذکر کرتے ہوئے تشخیص مصلحت کونسل کے سربراہ نے کہا کہ لوگوں یہ عظیم الشان شرکت اور ان کی موجودگی ان لوگوں کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو نظام اسلامی کے خلاف فتنہ و فساد کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انشاء اللہ یہ انقلاب اسی عظمت کے ساتھ ہمیشہ باقی رہے گا اور یقیناً دشمن کچھ نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button