عراق

عراق کے صدر عبداللطیف راشد نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون رابطہ

شیعیت نیوز: عراق کے صدر عبداللطیف راشد نے اپنے ترک ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

عراقی صدر عبداللطیف راشد نے جمعہ کے روز ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

عراق کے صدر نے حالیہ زلزلے میں بڑی تعداد میں ترک شہریوں کی ہلاکت پر اس ملک کے صدر اور اس ملک کے عوام اور مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

عراقی صدر عبداللطیف راشد نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

عراقی صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عراقی حکومت اور قوم اس مشکل بحران میں ترک قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

دوسری جانب رجب طیب اردگان نے بھی عراقی حکومت اور عوام کے موقف اور حمایت کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

پیر کی صبح ایک بڑے زلزلے نے جنوبی ترکی اور شمالی شام کو ہلا کر رکھ دیا۔ صبح 4 بج کر 17 منٹ پر ریکٹر اسکیل پر 7.8 شدت کے اس زلزلے کے دوران کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، ریسکیو اور سرچ ٹیمیں اب بھی ملبہ ہٹانے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ رئیسی کی ویانا مذاکرات پر امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کے طرز فکر پر تنقید

دوسری جانب عراق کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ بغداد میں تہران اور ریاض کے درمیان مذاکرات کا نیا دور جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اخبار الشرق الاوسط سے گفتگو میں کہا ہے کہ مذاکرات کا نیا دور جلد ہی شروع ہو جائے گا اور ایران اور سعودی عرب کی درخواست پر عراق کی موجودہ حکومت، ان دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے جانے کی خواہاں ہے۔

عراقی وزیراعظم السودانی نے کہا کہ عراق دونوں ملکوں کے درمیان اس رابطے کو ضروری سمجھتا ہے تاکہ علاقے میں ایران اور سعودی عرب کے نظریات ایک دوسرے سے قریب ہو سکیں اور علاقائی استحکام میں مدد مل سکے۔

عراقی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ تہران اور ریاض کے درمیان سیکورٹی سطح کا اجلاس سفارتی سطح پر بھی تشکیل پائے گا تاکہ دو طرفہ سفارتی روابط دوبارہ شروع ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ تہران ریاض تعلقات کی بحالی میں ذاتی طور پر بھی دلچسپی لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button