کل ایران بھر کے 1ہزار 4 سو سے زائد شہروں میں 22 بہمن کی ریلیاں نکلیں گی

شیعیت نیوز: حجة الاسلام موسی پور نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر کل ملک بھر کے 1ہزار 4 سو سے زائد شہروں اور 38 ہزار دیہاتوں میں 22 بہمن کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اسلامی تبلیغات کی رابطہ کونسل کے سربراہ حجة الاسلام موسی پور نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی کی چوالیسویں سالگرہ کے موقع پر کل ملک بھر کے 1ہزار 4 سو سے زائد شہروں اور 38 ہزار دیہاتوں میں 22 بہمن کی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک گیر ریلیاں دار الحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں صبح نو بج کر تیس منٹ پر شروع ہوں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلیوں کے راستوں میں مختلف ثقافتی اور عوامی سرگرمیوں کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے ناکام حملے کے بعد صہیونیوں کو دردناک جواب دیا، برگیڈیئر رمضان شریف
دوسری جانب ایران کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ترک حکام کی درخواست پر ایران کی فوج، ترکی کے زلزلہ زدہ جنوبی علاقوں میں فیلڈ اسپتال قائم کر رہی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی برّی فوج کے کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ترک حکام کی درخواست پر ایران کی فوج، ترکی کے زلزلہ زدہ جنوبی علاقوں میں فیلڈ اسپتال قائم کر رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ فیلڈ اسپتال پچاس بیڈ پر مشتمل ہوگا جہاں ایمرجنسی وارڈ، آپریشن تھیئیٹر، دواخانہ، لیباریٹری اور متعدد دیگر حصوں میں زلزلے کے متاثرین کو خدمات پیش کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہسپتال کے علاوہ آرتھوپیڈی، انفیکشن، ایمرجنسی، خواتین اور بچوں کے ڈاکٹروں اور نرسوں پر مشتمل ساٹھ رکنی ٹیم ترکی روانہ کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ترکی اور شام میں شدید زلزلے کے فورا بعد ایران نے امدادی سامان کی فوری ترسیل کا کام شروع کردیا تھا۔