اہم ترین خبریںپاکستان

سی ٹی ڈی نے جڑواں شہروں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق حساس ادارے کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نےاہم کارروائی کرتے ہوئے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق حساس ادارے کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 انتہائی مطلوب تکفیری دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اور برادرانہ بنیادوں پر اہل شام اور ترکیہ کی دل کھول کر مدد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے ،علامہ جہانزیب جعفری

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق تکفیری دہشتگردوں کا تعلق ٹی ٹی پی کے حاجی فقیر گروپ سے ہے، گرفتار ملزمان جڑواں شہروں میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button