اہم ترین خبریںایران

ایرانی فضائیہ کے کمانڈروں اور جوانوں کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

شیعیت نیوز: ایران میں فضائیہ کے قومی دن کے موقع پر فضائیہ کے کچھ کمانڈروں اور عملے نے قائد اسلامی انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق 8 فروری 1979 کو امام خمینی کے ساتھ فورس کی تاریخی بیعت کی سالگرہ کے موقع پر فضائیہ کے کچھ کمانڈروں اور عملے نے قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس خبر سے متلعق مزید تفصیلات اور تصاویر جلد نشر ہوں گی۔

واضح رہے کہ یہ تقریب ہر سال 8 فروری 1979 کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) سے اسلامی جمہوریہ کی فوج کی فضائیہ کے اہلکاروں کی تاریخی ملاقات کے موقع پر منعقد کی جاتی ہے؛ اسلامی انقلاب کو نئی تحریک دینے میں اس ملاقات کا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم قائدین اور اراکین اسمبلی کا گلگت میں مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

دوسری جانب رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ترکی اور شام کے زلزلہ زدہ عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ترکی اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج فضائیہ کے جوانوں سے ملاقات کے موقع پر فرمایا کہ ہم شام اور ترکی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو اپنی رحمت اور تسلی عطا فرمائے۔

آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا کہ ہم بھی مصیبت زدہ ہیں، ہم جانتے ہیں کہ جب زلزلہ آتا ہے تو کتنا بھاری اور تلخ ہوتا ہے اور جب خاندان اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں تو ہم ان کے درد کو محسوس کرتے ہیں اور ہم خدا سے ان کے صبر اور تسلی کے لیے دعا گو ہیں۔ الحمد للہ حکام نے مدد کی ہے اور کرتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button