ایران

حرم امام خمینی (رہ) میں ایرانی مسلح افواج کے کمانڈروں کی تجدید عہد

شیعیت نیوز: آج صبح ایران کی مسلح افواج کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدیداروں نے بانی انقلاب اسلامی کے حرم مقدس پر حاضری دے کر امام خمینی (رہ) کے نظریات سے اپنے عہد کی تجدید کی۔

رپورٹ کے مطابق، عشرہ فجر اور انقلاب اسلامی کی عظیم الشان کامیابی کی چوالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے آج (منگل) صبح ایرانی مسلح افواج کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدیداروں نے امام خمینی (رہ) کے حرم مقدس پر حاضری دی اور بانی انقلاب اسلامی کے نظریات کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید اور رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف سے اپنی بیعت کی تجدید کی۔

تقریب میں مسلح افواج کے جنرل اسٹاف، فوج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی، پولیس کمانڈ اور وزارت دفاع اور مسلح افواج کی لوجسٹکس کے کمانڈروں اور اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی جو پاسداران انقلاب اسلامی کے زیر اہتمام ہو رہی ہے۔

مسلح افواج کے کمانڈروں اور اعلیٰ حکام نے انقلاب اسلامی ایران کے عظیم معمار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور ایک مرتبہ پھر امام خمینی (رہ) کے نظریات سے اپنے عہد کی تجدید کی۔

یہ بھی پڑھیں : ملعون سلمان رشدی کی دائیں آنکھ مکمل ضائع

دوسری جانب ایران نے پہلی مرتبہ اپنے عاصف کروز میزائل کی نقاب کشائی کی جو فضا سے طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد باقری کے ایرانی فضائیہ کے زیر زمین فضائی بیس ایگل 44 کے دورے کے دوران پہلی بار فضا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل ’’عاصف‘‘ کی بھی رونمائی کی گئی۔

عاصف کروز میزائل ایرانی فضائیہ کے سخو 24 فائٹر جیٹ پر نصب کیا جاتا ہے اور طویل فاصلے سے اور دشمن کے دفاعی حلقوں سے باہر اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میڈیا میں نشر کی گئی رپورٹ کے مطابق ابھی تک عاصف کروز میزائل کی رینج اور مزید صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button