دنیا

ایران پر سنگین ترین پابندیاں عائد ہونی چاہئیں، بنیامین نتین یاہو

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نتین یاہو نے گذشتہ روز جمعرات کی شام ایران پر مزید سنگین ترین پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

نتین یاہو نے ان خیالات کا اظہار پیرس میں فرانس کے صدر امانوئل میکرون سے ملاقات کے بعد کیا۔

صیہونی وزیراعظم نے بتایا کہ میں نے گذشتہ شب امانوئل میکرون سے ملاقات کی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور اس کے خطرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اپنے ٹویٹ میں نتین یاہو نے کہا کہ میں نے مشرق وسطیٰ میں ایران و اس کے حامیوں کے خلاف دفاعی قوت کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایران پر قابل توجہ سنگین ترین پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت معیشت کے استحکام کے لئے اپنی کوششوں میں مزید بہتری لائے، عبوری امام جمعہ تہران

بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف یورپی یونین کی پارلیمنٹ کے اقدامات کی حمایت کی۔

نتین یاہو نے اس بابت دعویٰ کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کو یورپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

صیہونی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے خطے میں امن و استحکام کے قیام اور بالخصوص لبنان کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے علاوہ اسرائیل سے تعلقات میں بحالی کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں امانوئل میکرون نے تیزی سے بڑھتے ہوئے ایرانی جوہری پروگرام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ایران کی جانب سے اس راستے کو جاری رکھنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

یاد رہے کہ قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے صیہونی وزیراعظم، صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کی، جس میں تل ابیب کی سلامتی کے حوالے سے واشنگٹن کے مصمم عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کا مقابلہ کرنے کے بارے میں بات کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button