ایران

ایرانی صدر اور کابینہ کے اراکین کی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری

شیعیت نیوز: ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر آج صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی 44 ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر آج صبح بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی۔

صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دے کر عظیم رہنما اور شہدائے انقلاب کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایران کے صدر اوران کی کابینہ نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزار پر حاضر ہوکر شہید محمد علی رجایی، محمد جواد باہنر اور محمدحسین بہشتی کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر امام خمینی (رح) کے مزار کی انتظامیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام سید حسن خمینی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عشرۂ فجر کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی کی بانی انقلاب کے مزار پر خراج عقیدت

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی صوبے اصفہان میں وزارت دفاع کی ایک تنصیب پر حالیہ حملے کے بارے میں یوکرین کے صدارتی دفتر کے ایک مشیر کے مخالفانہ اور اشتعال انگیز موقف مشتبہ ہیں۔

انہوں نے یوکرائنی اہلکار کے مؤقف کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں کیف حکومت سے باضابطہ اور شفاف وضاحت کا مطالبہ کیا۔

کنعانی بین الاقوامی قانون کے قبول شدہ اصولوں کے لیے ایران کے احترام کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ سے اپنی قومی سلامتی اور اپنے مفادات کے تحفظ پر زور دیتا رہا ہے اور اس راستے میں کسی بھی طرف سے مطمئن نہیں ہوگا۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ایران بین الاقوامی قوانین کے خلاف کارروائیوں میں ملوث فریقوں کے خلاف باہمی اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button