شیعہ سنی علماء واکابرین پر مشتمل "امت واحدہ” کا 40 رکنی وفد ایران عراق زیارات کیلئے روانہ
انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ عباس وزیری کی زیرِ قیادت قافلہ ایران و عراق کے تمام مقامات مقدسہ کی زیارت کی سعادت حاصل کرے گا

شیعیت نیوز: امت واحدہ کے زیر اہتمام پاکستان کے علماء، سادات کرام اور مومنین کرام کا 40 رکنی وفد اسلام آباد سے ایران روانہ ہو گیا۔ جو بعد ازاں عراق میں قیام پذیر ہوگا۔ زیارتی، فکری اور سیاحتی ٹور کی تعارفی نشست جامعة الصادق اسلام آباد میں ہوئی۔ نشست سے سربراہ امت واحدہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ علمائے کرام و سادات کرام کا سفرِ عشق زائرین عظام کی فکری و نظریاتی تربیت کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شیعہ سنی مسالک باہم متحد اور یکجا ہیں اور مودتِ اہلبیتِ رسول (ص)تمام مسالک کے مابین نقطہ اشتراک ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ علمائے کرام کا یہ زیارتی دورہ اتحادِ امت کیلئے عملی کاوش ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: توہین قرآن بین الاقوامی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی
انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ علامہ عباس وزیری کی زیرِ قیادت قافلہ ایران و عراق کے تمام مقامات مقدسہ کی زیارت کی سعادت حاصل کرے گا۔ مزید براں مجتہدین کرام اور جید علمائے کرام سے خصوصی ملاقات، بعنوان اتحاد امت مسلمہ محفلِ مذاکرہ، عالمی کانفرنسز و سیمینار، اہم مسلکی و سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کیا جائے گا۔ وفد میں شامل علمائے کرام نے امت واحدہ کی کاوشوں کو پاکستان میں امن و سلامتی کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی کاوش کو خوش آئند قرار دیا۔