اہم ترین خبریںپاکستان
توہین قرآن بین الاقوامی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے، علامہ ساجد نقوی
اس سے بڑھ کر کیا انتہاء پسندی ہوگی کہ انسانیت کے لئے رہنمائی کرنیوالی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے اور عالمی ادارے صرف تکتے رہ جائیں؟

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سویڈن میں ہونیوالی توہین قرآن پاک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے بڑھ کر کیا انتہاء پسندی ہوگی کہ انسانیت کے لئے رہنمائی کرنیوالی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے اور عالمی ادارے صرف تکتے رہ جائیں؟
یہ بھی پڑھیں: عدالتیں غریبوں کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہیں، طاقتور اپنی مرضی کے فیصلے کروالیتے ہیں،علامہ حسن ظفرنقوی
امہ کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاء پسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے، اس طرح کی قبیح حرکت اور توہین بین الاقوامی قوانین، چارٹرز کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔