ایران

مسلم ممالک قرآن کریم کی توہین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، آیت اللہ محمد حسن اختری

شیعیت نیوز: عالمی اہلبیت اسمبلی کی اعلی کونسل کے سربراہ آیت اللہ محمد حسن اختری نے کہا ہے کہ مسلم ممالک ایسے اقدامات کریں تاکہ کوئی بھی قرآن کریم کی توہین کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

آیت اللہ محمد حسن اختری نے بھی مسلم ممالک کی حکومتوں اور سیاستدانوں سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے جیسے گھناؤنے عمل کی مذمت کے علاوہ ایسے واضح عملی اقدامات کی اپیل کی ہے جس کے نتیجے میں آئندہ کسی کو بھی ایسےقابل مذمت اقدامات کی جرات تک پیدا نہ ہوسکے۔

آیت اللہ محمد حسن اختری نے کہا کہ یورپ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، دیگر انبیائے الہی اور آسمانی کتابوں اور دینی رہنماؤں کی توہین کو معمول بنا لیا ہے اور سوئیڈن کے اعلی عہدے داروں سمیت یورپی حکام بھی آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس نفرت انگیز اقدام کو صحیح ٹھہراتے ہیں اور اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور منافرت کے خلاف خاموشی اختیار کرلیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کے حوالے سے یورپ کا جوا امریکہ کی شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے، امیر عبداللہیان

دوسری جانب حوزہ علمیہ قم کے طلاب، علما اور اساتذہ نے ایک بیان جاری کرکے سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن کریم کی توہین کی مذمت کی ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے طلاب، علما اور اساتذہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں بعض یورپی ممالک میں حالیہ جاہلانہ اقدام اور قرآن پاک کی توہین؛ اسلام کے ساتھ مغرب کے تنازعات کا تسلسل اور روحانیت اور اسلامی تعلیمات کے پھیلاو کے روکنے کے لیے اسلامو فوبیا پر مبنی ایک کارروائی ہے۔

دوسری طرف اس جرم کا مقصد مسلم اقوام جو اس بزدلانہ اقدام سے غمزدہ اور زخمی ہیں، کو عالم اسلام کے مسائل اور پیشرفت اور عالمی صیہونیت اور مغربی حکومتوں کے مسائل سے غافل کرنا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ اسلامی مقدسات کی توہین میں سامراجی اور نوآبادیاتی نظام کے انٹیلی جنس اور سیکیورٹی سسٹم کے فریب میں آنے والوں کا یہ ناقابل معافی گناہ مغرب میں آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے حوالے سے ان کے جھوٹ دعووں کو پہلے سے کہیں زیادہ عیاں کرتا ہے اور مغربی حکومتیں اپنے من گھڑٹ اور جھوٹ بیانات سے اس شرمناک اقدام میں ملوث ہونے کے الزام سے بری نہیں کر سکتیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button