دنیا

اسرائیلی فوجی اڈے میں درجنوں اسرائیلی فوجی فوڈ پوائزننگ کا شکار

شیعیت نیوز: صیہونی حکومت کے ایک فوجی اڈے میں درجنوں اسرائیلی فوج فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے ایک فوجی اڈے میں درجنوں فوجیوں کے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے کی خبر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن کی بے حرمتی کے بعد سویڈن نیٹو کی رکنیت کے لئے انقرہ کی حمایت کی توقع نہ رکھے

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اواخر میں 75 فوجیوں کو ’’ناحال‘‘ بریگیڈ سے وابستہ تربیتی اڈے میں فوڈ پوائزننگ کا سامنا کرنا پڑا۔

عبرانی ویب سائٹ "واللا” نے اطلاع دی ہے کہ اس اڈے کے فوجی کھانے کے بعد فوڈ پوائزننگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کا شکار ہوئے اور انہوں نے ڈاکٹر سے ملنے کی درخواست کی۔

اس نیوز ویب سائٹ نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوجیوں کے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے کی وجہ بوسیدہ کھانا یا کھانے کے دوران صفائی کا خیال نہ رکھنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ مکاری اور ایرانی عوام و اسلامی نظام کا دشمن ہے، ترجمان ناصر کنعانی

اس حوالے سے ان فوجیوں کے اہل خانہ نے مناسب طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور ان کے بچوں کے علاج کے طریقہ کار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ زیادہ تر فوجیوں کا معائنہ صرف ایک ڈاکٹر سے کیا گیا اور ان کے جسمانی درجہ حرارت اور بلڈ پریشر کی پیمائش کو ہی کافی سمجھا گیا۔

المنار نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں تقریباً 75 فوجیوں نے ناحال اڈے پر پیٹ میں درد کی شکایت کی تھی اور ان کا مناسب علاج کیا گیا تھا، اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button