ایران

امریکہ مکاری اور ایرانی عوام و اسلامی نظام کا دشمن ہے، ترجمان ناصر کنعانی

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کچھ عرصے قبل ایران میں ہونے والے ہنگاموں میں امریکہ کو ملوث قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی مکاری کی پوری اور طویل تاریخ ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران نے اپنی چالیس سال سے زیادہ کی تاریخ میں امریکہ کی مکاری کا سامنا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے ایران کے اسلامی نظام اور عوام کے خلاف ہمیشہ ہی غلط، غیرتعمیری بلکہ تباہ کن پالیسیوں کا سہارا لیا ہے۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ پابندیوں کے معاملے میں امریکہ نے ایرانی عوام کے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر اور کھلے عام خلاف ورزی کی اور یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیاں نافذ کرکے انسانیت سوز مظالم کا ارتکاب کیا، انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکہ امریکہ کی مکاری اور مجرمانہ رویے کو ہرگز بھلایا نہیں جاسکتا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کوریا کی جانب سے ایران کی واجب الادا رقومات کی ادائیگی میں وعدہ خلافی ک جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوریا کو ایرانی عوام کے قانونی حق کی عدم ادائیگی پر جوابدہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان رقومات اور اس کی ادائیگی کا کسی بھی دوسرے موضوع سے کسی بھی قسم کا کوئی ربط نہیں ہے۔

ناصر کنعانی نے زور دیکر کہا کہ اس موضوع میں سیئول نے مناسب جواب دینے سے گریز کیا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دیرپا اور اہم کردار ادا کیا ہے، ایرانی پارلیمنٹ

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے سرکاری مذاکرات کو روکنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ معاہدے کے فریقین نے دوسرے چینلز کے ذریعے اس مسئلے پر بات چیت بند کردی ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ملکی اور غیرملکی صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

کنعانی نے کہا کہ جوہری مسئلہ صرف ایران کا مسئلہ نہیں ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل ایران، امریکہ سمیت جوہری معاہدے کے فریقین کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا واضح موقف اور نقطہ نظر ہے کہ جوہری معاہدے کو کیسے بحال کیا جائے کیونکہ اس نے دلیل دی کہ ڈیل کرنے والے دیگر فریقوں کے مذاکرات کو جاری رکھنے کے عزم میں اپنے داؤ ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button