عراق

عراق؛ فٹ بال اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 52 افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: جنوبی عراق کے شہر بصرہ کے ایک اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی وزارت داخلہ نے تصدیق کی کہ اسٹیڈیم میں بھگدڑ میں 52 افراد ہلاک اور 80 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : توہین صحابہ ترمیمی بل مذہبی منافرت کو پروان چڑھائے گا، آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی

سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی (آئی این اے) نے طبی عملے کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیڈیم میں بھگدڑ میں زخمی ہونے والوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب عراقی فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ عراق اور عمان کے درمیان فائنل شام 7 بجے شروع ہوگا جبکہ بصرہ کے گورنر نے تصدیق کی کہ میچ شہر میں منعقد کیا جائے گا اور اسے کسی دوسرے ملک میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button