اہم ترین خبریںایران

سپاہ قدس کے جنرل سردار قاآنی کا بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی جائے شہادت کا دورہ

شیعیت نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل سردار قاآنی نے بغداد میں اس جگہ کا دورہ کیا جہاں پر دہشت گرد امریکی فوج نے جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اوران کے ہمراہ دیگر افراد کو میزائل حملے میں شہید کیا تھا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاآنی نے بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والے دوسرے افراد کی جائے شہادت کا دورہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ نے آیت اللہ شہید سید محمد باقرالحکیم کی زوجہ کی وفات پر تعزیت کےلئے ان کے گھر بھی گئے۔

سپاہ قدس کے سربراہ نے کہا کہ آج جنرل قاسم سلیمانی کی راہ پر اپنی حرکت کو جاری رکھنا ان کے خون کا انتقام لینا ہے۔ ظالموں سے انتقام اسی اولین لمحات میں شروع ہوگیا تھا جو آخری لمحے تک جاری رہے گا، ہم دشمنوں کو بتا رہے ہیں کہ تمہاری شکست اور ہمارا امریکہ سے انتقام شروع ہوگیا ہے اور اب تمہیں اپنے گھروں کے اندر بھی آرام نصیب نہیں ہوگا۔

جنرل سردار قاآنی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی جبہہ مزاحمت کے سالار ہیں اور انہوں نے مزاحمت کا پرچم قرآنی آیات کے ساتھ بلند کیا اور مسلمانوں کو مزاحمت کی دعوت دی۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ کی طرف سے ممکنہ یوکرین بھیجنے جانے والے ٹینک وہاں جل جائیں گے، روس

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں علی رضا اکبری کی پھانسی کے بعد برطانیہ کے حکام کی طرف سے بڑھتی ہوئی چیخ و پکار اور بیان بازی کے بارے میں کہا کہ ایران کی قومی سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والے برطانیہ کے اقدام کو ایران کی فیصلہ کن انٹیلی جنس اور عدالتی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ برطانیہ کی حکومت کی بڑھتی ہوئی بیان بازی اور لندن کے لیے یورپ میں انسانی حقوق کے کچھ نام نہاد حامیوں کی حمایت ان کی لاقانونیت اور انصاف پر مبنی قوانین کی خلاف ورزیوں کو ظاہر کرتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کی حکومت جس کے شاہی خاندان کا رکن 25 بے گناہ لوگوں کے قتل کو شطرنج کے مہرے گرانا سمجھتا ہے اور اس پر شرمندہ بھی نہیں ہے، بشمول ان لوگوں کے جو اس جنگی جرم سے آنکھیں چرائے ہوئے ہیں دوسروں کو انسانی حقوق کی نصحیت کرنے کا حق نہیں رکھتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button