افغانستان، سابق خاتون رکن اسمبلی مرسل نبی زادہ کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا

شیعیت نیوز: افغانستان میں سابق خاتون رکن پارلیمان مرسل نبی زادہ کو ان کے گھر میں گارڈ سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کی ایک سابق خاتون رُکن مرسل نبی زادہ کے گھر میں ایک مسلح شخص گھس آیا جسے اُن کے گارڈ نے روکنے کی کوشش بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطین اور القدس الشریف آج بھی عالم اسلام کا پہلا مسئلہ ہے، امیرعبداللہیان
خالد زدران نے مزید کہا کہ اس واقعے میں نبی زادہ کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔ خالد زدران کے مطابق اس واقعے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔
مسلح شخص کی فائرنگ میں خاتون سابق رکن اسمبلی اور ان کا گارڈ گولیاں لگنے سے موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ خاتون رکن اسمبلی کے بھائی شدید زخمی ہیں جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور واقعے کے بعد فرار ہوگیا اور تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم پولیس قاتل کو جلد گرفتار کرلے گی۔ ملک میں دہشت گردی کے عنصر کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان میں برسر اقتدار آنے کے بعد سے کئی سیاسی رہنماء بیرون ملک جا چکے ہیں تاہم خاتون رکن اسمبلی مرسل نبی زادہ نے ملک میں ہی رہنے کو ترجیح دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : مزاحمت کاروں کی جنوبی شہر الخلیل میں صہیونی بس پر فائرنگ، تین صیہونی فوجی زخمی
دوسری جانب دنیا بھر میں بچوں کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے کام کرنیوالی فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن نے افغانستان میں اپنی کچھ سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق فلاحی تنظیم سیو دی چلڈرن کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ان علاقوں میں جہاں افغان خواتین عملے کی کام پر واپسی کی مستند یقین دہانی ملی ہے وہاں کچھ سرگرمیاں دوبارہ شروع کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان حکومت نے تین ہفتے پہلے افغان خواتین کے این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی لگائی تھی۔ طالبان کی پابندی کے بعد بیشتر غیرملکی این جی اوز نے افغانستان میں کام روک دیا ہے۔