عراق

مالک اشتر زمان قاسم سلیمانی عالمی دہشت گردوں کے مقابلے میں فتح کے سپہ سالار تھے

شیعیت نیوز: مالک اشتر زمان شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس کی برسی کی مناسبت سے دہہ بصیرت کی تقریبات دنیا بھر میں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بابل عراق میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔

اجتماع میں آیۃ اللہ حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے داعشی دہشت گردوں کے خلاف لڑی جانے والی عظیم جنگ کی قیادت کرنے والے قائدین کی ارواح کے ایصال ثواب اور ان کی یاد کو باقی رکھنے کی غرض سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ فتح و ظفر کے قائدین عراق کی سرزمین اور شہروں پر قابض دہشت گرد قوتوں کے خلاف عظیم فتح کے سربراہ اور سپہ سالار تھے، عراقی عوام اور عراق کی تاریخ میں ان کا بڑا مقام ہے اور یہ آنے والی نسلوں میں بھی رہیگا۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں انسانی بحران کا سبب مغربی پابندیاں ہیں، ویسیلی نینریا

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب پر واضح ہے کہ عراق کی برکات اور مقدسات کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی اور ان دونوں شہیدوں نے بھرپور اس کا دفاع کیا اور جام شہادت نوش کیا۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے کہا کہ مالک اشتر زمان شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس دہشت گردی اور اس کی حمایت کرنے والی حکومتوں کے مقابلے میں فتح کے سپہ سالار اور ننگی تلوار تھے، میدان جنگ میں ان کا تذکرہ ہمیشہ ہوتا رہیگا، کیونکہ انہوں نے جرات اور بہادری کے میدان میں عظیم مجاہدین اس ملت کے سپرد کئے، بلا شک و شبہ وہ فتح کے حقیقی سپہ سالار تھے۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نے مزید فرمایا کہ قائدین اور تمام شہداء کہ جنہوں نے مقامات مقدسہ، عراق اور انسان و انسانیت کی حفاظت اور اس کے دفاع میں اپنی پاکیزہ جانوں کی قربانیاں پیش کی وہ بارگاہ خداوندی میں رائیگاں نہیں جائیں گی، ان کی قربانیاں کلمہ طیبہ کی سربلندی اور حقیقی اسلامِ محمدی کے دفاع اور حفاظت میں تھی اور بلا شک و شبہ ان کی یہ مشارکت مرجعیت نجف اشرف کی اس ندا؍ پر صدائے لبیک تھی کہ جو مناسب وقت پر صحیح اور درست فیصلہ تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button