اہم ترین خبریںیمن

انسانی صورتحال ہمارے مذاکراتی ایجنڈے میں سرفہرست ہے، محمد عبدالسلام

شیعیت نیوز: یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ یمن کی انسانی صورت حال، ہمارے سیاسی اور مذاکراتی ایجنڈے میں سر فہرست ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان اور سربراہ محمد عبدالسلام نے، ٹویٹر پر اپنے ذاتی صفحے پر لکھا ہے کہ عمانی وفد کا دورہ صنعا، مذاکراتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور پیغامات کے تبادلے کی غرض سے انجام پارہا ہے۔

عبدالسلام نے مزید کہا کہ صنعا اور مسقط کے درمیان متعدد اور باہمی ملاقاتیں، معاملات کو حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے حصول میں، ہماری سنجیدگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ دوسرے فریق پر منحصر ہے کہ وہ بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔

واضح رہے کہ عمانی وفد نے حال ہی میں، یمن کے دارالحکومت صنعاء کا دورہ کیا جس کا مقصد یمن کی تازہ ترین صورت حال پر بات چیت کرنا بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چارلی ایبڈو کی تازہ حرکت اور مغرب کا دوہرا معیارناقابل قبول ہے، مزاحمتی تنظیم النجبا

دوسری جانب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے عمان کے وزیرخارجہ سے یمن کی صورت حال پر بات چیت کی ہے

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہانس گرینڈبرگ نے مسقط میں عمان کے وزیرخارجہ حمد البوسعیدی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فریقین نے یمن کے قیام امن کی کوششوں اور قیام امن کے تعلق سے یمنی عوام کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا – دونوں فریقوں نے اس بات پر زور دیا کہ یمن کا مسئلہ سیاسی طریقے سے ہی حل ہوگا اور کوئی بھی حل ایسا ہو جس میں سبھی یمنی گروہوں کی مشارکت ہو۔

اقوام متحدہ کے نمائندے کا دورہ مسقط ایک ایسے وقت انجام پایا ہے جب دو روز قبل ہی عمان کا ایک وفد یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے عہدیداروں سے بات چیت کے لئے صنعا پہنچا ہے ۔

واضح رہے کہ عمان نے جنگ یمن کو سیاسی طریقے سے ختم کرانے کے لئے اب تک بہت زیادہ کوششیں کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button