اہم ترین خبریںعراق

چارلی ایبڈو کی تازہ حرکت اور مغرب کا دوہرا معیارناقابل قبول ہے، مزاحمتی تنظیم النجبا

شیعیت نیوز: عراق کی مزاحمتی تنظیم النجبا تحریک نے بھی فرانسیسی جریدے چارلی ایبڈو کے توہین آمیز رویے اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم النجبا کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی دنیا ایک جانب سامراج اور امریکی مخالف اسلامی شخصیات کا سوشل میڈیا میں بائیکاٹ کئے ہوئے ہے تو دوسری جانب ان مقبول شخصیات کے خلاف توہین آمیز پوسٹ اور سرگرمیوں کو ہوا دیکر منافرت پھیلا رہی ہے۔

الشمّری نے کہا کہ عوام کے اعتقادی اور روحانی معاملات پر توہین آمیز سیاسی حربوں کا وار، حالات میں انتہائی خطرناک موڑ لا سکتا ہے جسے روکنے کے لئے ضروری ہے کہ مفکرین اور حریت پسند محققین، ایسے گھناؤنے اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

قابل ذکر ہے کہ فرانس سمیت پورے یورپ میں ایک جانب رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور دیگر اسلامی شخصیات اور مقدسات کی توہین کو، آزادی اظہار کے نام پر جائز قرار دیا جاتا ہے تو دوسری جانب ہولوکاسٹ جیسے مشکوک واقعات کی تحقیق اور صیہونیوں پر سادہ تنقید کرنے والوں پر، طویل المدت قید اور بھاری جرمانے عائد کئے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے فلسطین کے لیے حمایت کا اعادہ کیا ہے، ڈاکٹر صالح السحیبانی

دوسری جانب عراق میں امریکی دہشت گردوں کے ایک اور کاروان کو سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ کاروان اپنے ہمراہ لاجسٹک اور فوجی سازوسامان لے کر جا رہا تھا۔

شفق نیوز کے مطابق بغداد کے علاقے التاجی میں امریکی فوجی کاروان سڑک کنارے لگی بارودی سرنگ کا شکار ہوا، اس دھماکے میں ممکنہ طورپر ہوئے جانی نقصان کی خبر ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوجیوں کے اخراج کے اعلان کے بعد عراقی میں ہر ہفتے اور بعض اوقات ایک ہی دن میں کئی بار امریکی فوجی کاروان سڑک کنارے لگی بارودی سرنگوں کا شکار ہو رہے ہیں۔

امریکی فوجی کاروان کویت یا الولید کی غیرقانونی گزرگاہ سے عراق کے صوبے نینویٰ میں داخل ہوا، کاروان میں عراق کے اندر موجود عراقی فوجیوں کے لئے ضرورت کا عسکری سامان لدا ہوا تھا۔

امریکی فوج اپنے کاروانوں کو سڑک کنارے لگے بموں سے بچانے کے لئے مقامی عراقی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا سہارا لے رہا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کی امریکی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہادت کے بعد ملک سے امریکی افواج کے انخلاء کا بل منظور کیا تھا تاہم امریکی دہشت گرد مختلف عناوین کے تحت اب بھی اس ملک میں رہنے پر مُصِر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button