اہم ترین خبریںپاکستان

ملک دشمن کالعدم دہشت تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی ایک بارپھر ضلع خیر پور کے امن وامان کیلئے خطرہ

کالعدم تنظیموں کی جانب سے شھرمیں ایک دن مین دودو ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس سےخیرپورمیں قائم مذہبی ہم آہنگی کونقصان پہچانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

شیعیت نیوز: ملک دشمن کالعدم دہشت تنظیم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کی طرف سے15جنوری کےدن دوغیرقانونی ریلیاں اورکانفرنس کےانعقاد پر شیعہ رابطہ کونسل تعلقہ خیرپورنےضلع انتظامیہ سےسخت نوٹس لینےکامطالبہ کردیا۔

شیعہ رابطہ کونسل تعلقہ خیرپورکےصدرسیدوسیم حیدر شاھ،جنرل سیکریٹری تعلقہ خیرپورسعیداحمد بلیدی نےاپنےمشترکہ بیان میں کہاکےکالعدم جماعت کےلوگ ضلع خیرپورکےپرامن ماحول کوخراب کرناچاہتےہیں۔ کالعدم تنظیموں کی جانب سے شھرمیں ایک دن مین دودو ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس سےخیرپورمیں قائم مذہبی ہم آہنگی کونقصان پہچانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید حاج(ق س)نے نا صرف عراق و شام بلکے پاکستان اور پورے ایشیاء کو ٹوٹنے سے بچایا،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزیدکہاکےسرکی موڑاورلقمان میں کالعدم جماعت کی طرف سے دوبارہ حالات خراب کرنےکی کوشش کی جارہی ہےانہوں نے ضلع انتظامیہ ڈپٹی کمشنرخیرپور،ایس ایس پی خیرپور،ونگ کمانڈرخیرپو رسےمطالبہ کرتےہوئےکہاکےکالعدم جماعت کی تمام سرگرمیوں کوروکا جائےاورسرکاری جامع مسجدمیں کالعدم جماعت کےغیرقانونی نقل وحرکت پرپابندی لگائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button