دنیا

شمالی کوریا کی عوام کا معاشی پالیسیوں کی حمایت میں ایک وسیع اجتماع

شیعیت نیوز: شمالی کوریا کے عوام نے معاشی پالیسیوں کی حمایت میں ایک وسیع اجتماع میں شرکت کرکے اس ملک کے لیڈر کی حمایت کا اعلان کیا۔

جاری ہونے والے ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دارالحکومت پیونگ یانگ کے مرکزی اسٹیڈیم میں شمالی کوریا کے عوام اکٹھا ہو کر کم جونگ اون کے اقتصادی فیصلوں کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

اس موقع پر ورکرز پارٹی کے کارکنوں نے اسٹیڈیم کے اندر اور ہزاروں شہریوں کے سامنے منظم دستوں کی شکل میں پریڈ کی اور شمالی کوریا کے لیڈر کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

یاد رہے کہ نئی معاشی پالیسیوں کے نفاذ سے قبل شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اون نے کہا تھا کہ سن دو ہزار تئیس حد درجہ محنت کا سال ہوگا تا کہ دفاع، زراعت اور تعمیرات کے شعبوں میں بڑے پیمانے پر ترقی حاصل کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نیٹو کی پراکسی جنگ کا آلہ بن گئے، یوکرین کے وزیر دفاع کا اعتراف

یاد رہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا پر اس ملک کے ایٹمی اور میزائلی پروگرام کے بہانے شدید اقتصادی پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں۔

ادھر پیونگ یانگ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک امریکہ علاقے میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا تب تک ایٹمی اور فوجی صلاحیتوں میں ترقی لانے میں ایک قدم بھی پیچھے ہٹنا ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب جاپان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے۔جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق داغے گئے میزائلوں نے تقریباً 100 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی اور 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

شمالی کوریا اس سے پہلے بھی متعدد بار امریکہ کی جانب سے کسی بھی قسم کے عسکری اقدام کے بارے میں خبردار کرچکا ہے۔ پیانگ یانگ کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا نے اس کے خلاف طاقت کے استعمال کی کوشش کی تو اس کا بلا تاخیر جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button