اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

شہداء آزادی اور حق واپسی کے راستے پر روشنی کی مشعل ہیں، حماس

شیعیت نیوز: شہداء کے خون کے ساتھ ایفائے عہد کرتے ہوئے اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے باور کرایا ہے کہ ہمارے ملک اور مقدسات پر اسرائیلی ریاست کے غاصبانہ تسلط کےخاتمے تک جامع مزاحمت جاری رکھی جائے گی۔ حماس کا کہنا  ہے کہ شہدائے فلسطین آزادی اور حق واپسی کے راستے پر روشنی کی مشعل ر بنے رہیں گے۔

حماس نے ہفتے کے روز فلسطینیوں کے یوم شہدا کے موقع پر ایک بیان میں کہا شہداء کے قافلے جو ہر روز چڑھتے ہیں وہ روشنی کی مشعل بنے رہیں گے جو ہمارے عوام کی آزادی اور حق واپسی کے پروگرم میں راہیں روشن کرتے رہیں گے۔

حماس نے مزید کہا کہ ’’ہم ان شہدا کے خون اور قربانیوں کے ساتھ ان کے جامع مزاحمت کے راستے پر چلتے ہوئے اس وقت تک وفادار رہیں گے جب تک ہماری سرزمین اور القدس سے قابض ریاست کے تسلط آزاد نہیں ہوجاتا اور دشمن کو شکست نہیں دی جاتی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے اسرائیل کو بچانے کے لئے جنرل سلیمانی کے قتل کا فوراً اعتراف کیا، حسن حب اللہ

بیان میں حماس نے زور دیا کہ ہمارے لوگوں کے خلاف صیہونی قابض ریاست کے جرائم، انتہا پسند آباد کاروں کی دہشت گردی، پہلے سے سوچے سمجھے قتل و غارت اور محاصرے، اسیری، جلاوطنی اور نقل مکانی پر استقامت کے ذریعے آپ ہمارے عوام کی استقامت اور انحراف اور مزاحمت اور انقلاب کے تسلسل کو اس وقت تک توڑنے میں کامیاب نہیں ہوں گے جب تک آزادی اور حق خود ارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔

حماس نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوج کا 373 سے زائد شہداء کی لاشوں کو مسلسل تحویل میں رکھنا ایک جرم اور تمام بین الاقوامی اصولوں، قوانین اور معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

حماس نے کہا کہ فلسطینی شہدا کے جسد خاکی قبضے میں رکھنا اسرائیل کی نسل پرستی اور فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے کی مذموم کوشش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button