ایران

ایران کے صوبہ گیلان دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، وسیع ہتھیار برآمد

شیعیت نیوز: ایران کی بارڈر سیکیورٹی فورس کے کمانڈر نے ایران کے صوبہ گیلان میں پچھلے چند مہینوں میں بڑی مقدار میں دریافت ہونے والے ہتھیاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں ہم نے 4 لاکھ 80 ہزار جنگی کارتوس اور تقریباً 3 ہزار مختلف قسم کے ہتھیار دریافت کیے ہیں جو اب تک کی بہت بڑی کارروائی ہے۔

ایران کے صوبہ گیلان کی سرحدی فورس کے کمانڈر جنرل احمد علی گودرزی نے کہا کہ آج ملک کی سرحدوں پر مسلسل حملے کئے جا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوجیوں، نان کمیشنڈ افسران اور سرحدی محافظوں کے تربیت یافتہ افسران اور جوانوں کی قربانیوں کی بدولت ملک محفوظ ہے اور سیکیورٹی قائم ہے نیز ملکی سیکیورٹی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی اتھارٹی حرکت میں آئے، اسرائیلی پابندیوں کی شدید مذمت، حماس

بارڈر سیکیورٹی فورس کے کمانڈر نے سرحدوں کی حفاظت کے اسمارڈ نظام اور آلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شمالی اور جنوبی سمندروں میں ملک کے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اسلامی جمہوریہ کی فوج کی بحریہ اور آئی آر جی سی کی بحریہ کے ساتھ ہم آہنگی اپنے عروج پر ہے اور ہم اپنے ملک کے قومی مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔

جنرل گودرزی نے کہا میری ٹائم ریگولیشن کے شعبے میں اچھے اقدامات کیے گئے ہیں اور ہم نے لوگوں کو خدمات کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ملک کے متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کی ہے اور سرحدوں پر الیکٹرانک اور آپٹیکل سسٹم قائم کیے گئے ہیں۔

بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے ملک کے نوجوانوں کے ہاتھوں بنائے گئے جدید کیمروں کے استعمال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں کی شناخت کے لیے بائیو میٹرک سسٹم بھی فعال ہے اور ضروری کنٹرول کے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button