اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

شہدائے القدس و فلسطین کی عظیم قربانیاں جلد آزادی پر منتج ہوں گی، متحدہ علماء محاذ

اقوام متحدہ اور عالمی حقوق انسانی کے ادارے فلسطینی مظلوم عوام کو انصاف دلانے اور ان کی داد رسی کیلئے غیر جانبدارانہ موثر کردار ادا کریں

شیعیت نیوز: متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے غیر سیاسی اعتدال پسند، صلح جو امن و اتحاد کیلئے کوشاں جید علماء مشائخ نے شہید قبلہ اول مسجد اقصیٰ قاسم سلیمانی کے یوم شہادت کے حوالے سے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کا مسئلہ پورے عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے، قبلہ اول کی آزادی کی جدوجہد بلا امتیاز رنگ و مسلک، دین و ایمان کا حصہ ہے، شہدائے القدس و فلسطین کی عظیم قربانیاں جلد آزادی پر منتج ہوں گی، اقوام متحدہ اور عالمی حقوق انسانی کے ادارے فلسطینی مظلوم عوام کو انصاف دلانے اور ان کی داد رسی کیلئے غیر جانبدارانہ موثر کردار ادا کریں۔ علماء نے کہا کہ اس وقت بدقسمتی سے پوری دنیا اور عالم انسانیت، دہشت گردی، بدامنی، عصبیت، فرقہ واریت، منافرت، عدم برداشت کا شکار ہے، ایسے حالات میں بین المسالک کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، عالمی قیام امن کیلئے اقوام متحدہ اپنا تیز ترین ترجیحی کردار اداکرے۔ اس موقع پر فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے کشمیر و فلسطین پر واضح دوٹوک جرأت مندانہ موقف کے فروغ کی ضرورت پر زور دیاگیا اور ملکی امن و استحکام و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے ایم ڈبلیوایم کے مطالبات کو درست قرار دیکر علامہ راجہ ناصرعباس کو فوری حل کرنےکا یقین دلایا

تقریب سے حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین، خطیب پاکستان مولانا انتظارالحق تھانوی، پیر طریقت علامہ سید ازہر علی شاہ ہمدانی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، ڈاکٹر صابر ابومریم، جرنیل اہل سنت علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، مولانا محمد امین انصاری، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ زاہد حسین ہاشمی مشہدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، خطیب اہل بیت علامہ نثار احمد قلندری، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، علامہ مفتی فیصل عزیز بندگی، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ سید حسن شریفی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی وجیہہ الدین، مولانا مفتی اسدالحق چترالی، مولانا علی المرتضیٰ، مولانا پیر حافظ گل نواز، معروف نعت و منقبت خواں خواجہ پیر سید معاذ علی نظامی و دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button