اہم ترین خبریںپاکستان

ہماری اصل منزل پانچواں آئینی صوبہ ہے، اس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، شیخ مرزاعلی

سکردو یادگار چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو ختم کرنے کیلئے بھی قانون ساز اسمبلی چاہیئے تھی مگر جس وقت اسٹیٹ سبجیکٹ رول ختم کیا جا رہا تھا اس وقت تو کوئی قانون ساز اسمبلی موجود ہی نہیں تھی

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر شیخ مرزا علی نے کہا ہے کہ ہماری اصل منزل پانچواں آئینی صوبہ ہے، اس سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہمیں غیر ضروری ایشوز میں الجھا کر آئینی حقوق کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہمیں آئینی صوبے کیلئے بھی منظم انداز میں تحریک چلانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تل ابیب پر میزائلوں کی بارش شہید سلیمانی کی حمایت کا سب سے اہم مظہر تھا، زیاد النخالہ

سکردو یادگار چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو ختم کرنے کیلئے بھی قانون ساز اسمبلی چاہیئے تھی مگر جس وقت اسٹیٹ سبجیکٹ رول ختم کیا جا رہا تھا اس وقت تو کوئی قانون ساز اسمبلی موجود ہی نہیں تھی، بتایا جائے کہ اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو کس قانون اور کس اسمبلی کے تحت ختم کیا گیا۔ اسٹیٹ سبجیکٹ رول کو بحال کرنا ناگزیر ہے، جب تک ایس ایس آر بحال نہیں ہوگا تب تک زمینوں کی حفاظت نہیں ہوگی، ہمیں اپنی زمینوں کے تحفظ کیلئے آگے بڑھنا ہوگا۔ عوام متحد ہونگے تو حقوق چھننے کی کوئی طاقت جرات نہیں رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button