ایران

ایران کے مرکزی بینک پر بڑا سائبر حملہ ناکام دیا گیا

شیعیت نیوز: ایک ایرانی سائبر سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ رات ایرانی سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ ایران کے مرکزی بینک پر ایک وسیع پیمانے پر سائبر حملہ کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، انفراسٹرکچر کمیونیکیشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ایرانی مرکزی بینک کو اطلاع دی کہ کل رات ایک بڑے سائبر اٹیک کو ناکام بنا دیا گیا۔

امیر محمد زادہ لاجوردی کے مطابق گزشتہ رات سینٹرل بینک، بلہ اور روبیکا سوشل پلیٹ فارمز کو ڈسٹری بیوٹڈ ڈینیئل آف سروس (DDoS) حملوں کا نشانہ بنایا گیا لیکن سائبر حملے کو ناکام دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان دنوں غیر ملکی سائبر حملوں کا سب سے بڑا حجم بینکوں اور مالیاتی اداروں، انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں اور مواصلاتی ڈھانچے پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجدالاقصی کے خلاف جعلی صہیونی ریاست کی حالیہ جارحیت کے بھاری نتیجے برآمد ہوں گے

دوسری جانب ایران کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے خارجہ پالیسی میں یورپی یونین کو تہی دامن کر دیا جبکہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد اس کی اپنی خارجہ پالیسی نہیں رہی بلکہ امریکہ کی خارجہ پالیسی کا ایک ماتحت رہ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے سابق وزیر خارجہ منوچہر متکی نے کہا کہ تقریباً 10 سال پہلے جب جنرل سلیمانی کا میڈیا میں زیادہ تذکرہ نہیں کیا جاتا تھا، ایک ٹی پروگرام میں جب مجھ سے جنرل سلیمانی کے بارے میں بات کرنے کا کہا گیا تو نے کہا تھا کہ جنرل سلیمانی مستقبل میں پہچانے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سوویت یونین کے خاتمے کے بعد امریکہ نے ایک منصوبے کے تحت یورپی یونین کو خارجہ پالیسی میں اندر سے خالی کردیا یعنی سوویت یونین کے خاتمے کے بعد یورپی یونین کی تقریباً کوئی خارجہ پالیسی نہیں تھی بلکہ مکمل طور پر امریکی خارجہ پالیسی کا ایک ماتحت رہ گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button