یمن

سعودی اتحاد کی بـچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں 5 یمنی شہید و زخمی

شیعیت نیوز: یمن میں سعودی فوجی اتحاد کی باقی ماندہ بارودی سرنگوں کے دھماکے میں دو یمنی شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المسیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے سال 2023 کے آغاز سے کل تک یعنی گزشتہ 3 دنوں میں سعودی اتحاد کی باقی ماندہ بارودی سرنگ کے پھٹ جانے سے 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمن کے سیکورٹی ذرائع نے سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے بارودی سرنگوں کا پتہ لگانے والے آلات کی ترسیل میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور اسے بین الاقوامی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔ یمن میں سعودی اتحاد کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے وجہ سے یمنی شہریوں کی اموات کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیصلہ سازی کے مراکز میں خواتین کو ملازمت دینا انتہائی اہم مسئلہ ہے، رہبرِ معظم انقلاب اسلامی

دوسری جانب یمنی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبے صعدہ کے مغرب میں شدا سرحدی علاقے پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں یمن کے چودہ عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے مغرب میں شدا کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔

اس حملے میں یمن کے چودہ عام شہری زخمی ہو گئے۔ ہفتے کو سعودی فوجیوں نے صعدہ کے سرحدی علاقے الرقو پر حملہ کیا تھا جس میں یمن کے چار عام شہری زخمی ہوئے تھے۔

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار بائیس میں صوبے صعدہ کے سرحدی علاقوں پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں تقریبا تین ہزار یمنی شہری شہید و زخمی ہوئے جن میں افریقی مہاجرین بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ کو سعودی اتحاد نے یمن پر جارحیت شروع کی ہے اور اس وقت سے اب تک ہزاروں یمنی عام شہری شہید وزخمی ہو چکے ہیں جن میں تین ہزار سات سو بیالیس بچے بھی شہید اور تین ہزار نو سو بیانوے بچے زخمی ہوئے ہیں۔

یہی نہیں سعودی اتحاد نے امریکہ اور اپنے اتحادی ملکوں کی حمایت سے یمنی عوام کا محاصرہ بھی کر رکھا ہے اور وہ غذائی اشیا اور دوائیں نیز ایندھن تک یمن منتقل نہیں ہونے دے رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button