اہم ترین خبریںپاکستان
شیعہ رہبر کمیٹی ضلع چکوال کے رہنما سید ظل حسنین کاظمی ایڈوکیٹ کے جوان سال فرزند حادثے میں جاں بحق
معروف قانون دان جناب سید ظل حسنین کاظمی ایڈوکیٹ کے جواں سال فرزند ایک المناک روڈ ایکسیڈنٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔

شیعیت نیوز: انا اللہ وانا الیہ راجعون!انتہائی افسوس ناک خبر شیعہ رہبر کمیٹی ضلع چکوال کے معزز رکن اور معروف قانون دان جناب سید ظل حسنین کاظمی ایڈوکیٹ کے جوان سال صاحبزادے چکوال ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے قریب کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چکوال کی نامور قومی شخصیت اور شیعہ رہبر کمیٹی کے معزز رکن اور معروف قانون دان جناب سید ظل حسنین کاظمی ایڈوکیٹ کے جواں سال فرزند ایک المناک روڈ ایکسیڈنٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدریوں کی منافقت ، ایم ڈبلیوایم کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نادینے کا فیصلہ
ملت جعفریہ چکوال سمیت تمام مکتب فکر کے احباب اس کربناک اور درد ناک حادثے پر افسردہ ہیں اورمرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کیلئے دعا گو ہیں۔