پرنسپل مدرسہ ممتاز المدارس وزیرآباد علامہ مُحمدحسین جلوی صاحب قبلہ خالق حقیقی سے جاملے

02 جنوری, 2023 08:22

شیعیت نیوز: حجت الاسلام والمسلمین علامہ مُحمدحسین جلوی صاحب قبلہ پرنسپل مدرسہ ممتاز المدارس وزیرآباد داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے اس دار فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔ انکی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کردی گئی اور تدفین قبرستان جعفریہ کالونی وزیرآباد میں عمل میں لائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ عالم اور مبلغ دین علامہ مُحمدحسین جلوی صاحب قبلہ جوکہ کچھ عرصہ سے علیل تھے گذشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے ، مرحوم کی علاقے میں تبلیغ دین ونشر تعلیمات محمد وآل محمد ؑ کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدریوں کی منافقت ، ایم ڈبلیوایم کا وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نادینے کا فیصلہ

خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے ، ان کے گناہان کبیرہ صغیرہ کو درگذر فرمائے، مرحوم کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے اور انہیں جوار آئمہ اطہار علیہم السلام میں محشور فرمائے ۔

 

1:48 صبح اپریل 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔