اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

داعی اتحاد بین المسلمین محب اہل بیتؑ مولانا طارق جمیل ہارٹ اٹیک کے سبب اسپتال منتقل

انہوں نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سےان کی حالت اب پہلے سے بہت بہتر ہے ۔ آپ سب احباب سے دعاؤں کی التماس ہے، اللہ رب العزت والد محترم کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

شیعیت نیوز: داعی اتحاد بین المسلمین ، محب اہل بیتؑ معروف دیوبند عالم دین اور اسکالر مولانا طارق جمیل کو ہارٹ اٹیک کےسبب اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل جو ان دنوں کینیڈا کے دورے پر ہیں انہیں اب سے کچھ دیر قبل دل میں تکلیف کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے بعد سعودی عرب بھی اپنے شہریوں کوپاکستان میں غیر محفوظ سمجھنے لگا

مولانا طارق جمیل کے فرزند یوسف جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بابا جان اس وقت کینیڈا میں ہیں اور انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سےان کی حالت اب پہلے سے بہت بہتر ہے ۔ آپ سب احباب سے دعاؤں کی التماس ہے، اللہ رب العزت والد محترم کو شفائے کاملہ عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button