شہیدوں کے جنازے واپس نہ ملے تو تمہارے لوگ بھی زندہ نہیں لوٹیں گے،عرین الاسودکی اسرائیل کو دھمکی
ان کارروائیوں میں اب تک متعدد صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ عرین الاسود نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں

شیعیت نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم عرین الاسود کے بیان میں صاف الفاظ میں کہا گیا ہے کہ ہمارے شہیدوں کے جنازے واپس کرو ورنہ تمھارے آبادکار گھر نہیں لوٹیں گے۔
عرین الاسود کے بیان میں گذشتہ رات نابلس کے جنوبی مضافات میں صیہونیوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تل ابیب میں دھماکہ اور فائرنگ، 2 صیہونی زخمی ایک کی حالت تشویش ناک
عرین الاسود کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی رات دس بج کر سینتالیس منٹ پر ہونے والی کارروائی مکمل طور پر کامیاب رہی اور فلسطینی مجاہدوں کو کوئی بھی نقصان نہیں پہنچا۔
یاد رہے کہ عرین الاسود سمیت متعدد فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی مسلحانہ کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کارروائیوں میں اب تک متعدد صیہونی فوجیوں اور آبادکاروں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے۔ عرین الاسود نے صیہونیوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی ہیں۔