مقبوضہ فلسطین
تل ابیب میں دھماکہ اور فائرنگ، 2 صیہونی زخمی ایک کی حالت تشویش ناک
عبرانی زبان کی نیوز سائٹ "مفزاکی راعم" نے رپورٹ دی ہے کہ "بتاح تکفا" کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز: فلسطین کی انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی نیوز سائٹ نے اتوار کی رات اطلاع دی کہ تل ابیب کے مشرقی علاقے بتاح تکفا میں دھماکہ اور فائرنگ کی گئی ہے۔
عبرانی زبان کی نیوز سائٹ "مفزاکی راعم” نے رپورٹ دی ہے کہ "بتاح تکفا” کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ چھڑی تو جواب تباہ کن ہوگا، یمن کاسعودی عرب اور اس کے دوستوں کو انتباہ
اس کے علاوہ عبرانی زبان "کان” نے بھی اعلان کیا کہ "بتاح تکفا” کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 صیہونی زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت انتہائی خراب بتائی جاتی ہے۔
ابھی تک اس دھماکے اور فائرنگ کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کو ان دنوں سخت ترین نا امنی اور سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے جس سے صیہونیوں میں خوف و ھراس پھیل گیا ہے۔