سی ٹی ڈی کی کارروائیاں،کالعدم وہابی تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز: کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پنجاب بھر میں آپریشن جاری ہیں۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق فورس نے آپریشنز میں 7 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم وہابی تنظیموں سے ہے، پکڑے گئے دہشت گردوں میں زاہد خان، عبداللہ، نعمان، اکرم، صدیق، احسن اور شعیب شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا (ر) سید افضل حیدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالے دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ آپریشنز کے دوران 29 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی، جن میں سے پانچ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سات دنوں کے دوران 461 کومبنگ آپریشن کیے گئے، کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار افراد کی چیکنگ کی گئی، کومبنگ آپریشنز میں 55 مشتبہ افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔







