علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کا (ر) سید افضل حیدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے وفاقی شرعی عدالت کے سابق جج ممتاز قانون دان اور لاہور ہائیکورٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس (ر) سید افضل حیدر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس سید افضل حیدر مرحوم کی اسلامی نظریاتی کونسل میں مکتب اہلبیت ؑ کی نمائندگی اور وفاقی شرعی عدالت کے جج کی حیثیت سے خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زاہدان میں مولای متقیان مسجد کے امام جماعت علامہ سجاد شہرکی کے قتل کے پانچ مجرم گرفتار
تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا جسٹس سید افضل حیدر نے تاریخی فیصلے دے کر قوم کی رہنمائی اور اپنی تحریروں اور کالموں میں مثبت سوچ کو فروغ دیا۔ قوم ان کی رہنمائی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وہ ممتاز اصول پسند وکیل اور جج رہے، انہوں نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کیے۔ اور کسی قسم کی انتشاری سیاست اور منفی رویوں میں کبھی شامل نہیں رہے۔ پاکستان کی سیاست میں مرحوم افضل حیدر کی خدمات کو جلی حروف سے لکھا جائے گا۔







