لبنان

ہم نے ابھی تک اپنے صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کیا، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی اور سیاسی تحریک حزب الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے صدارتی انتخاب کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان بات چیت کے عمل کو جاری رہنے کی خاطر ابھی تک اپنے مطلوبہ صدارتی امیدوار کا اعلان نہیں کیا۔

شیخ نعیم قاسم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ پارلیمنٹ میں ڈالے گئے خالی ووٹ کسی نتیجے تک پہنچنے کے لئے ایک مثبت عمل ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم دوسروں کی طرح نمائشی سیاست نہیں کرنا چاہتے کہ صدارتی امیدوار کے لئے پہلے غیر حقیقی نام سامنے لائیں اور آخر وقت اصلی نام ظاہر کریں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ آج لبنانی پارلیمنٹ میں صدر کے انتخاب کے لئے چھٹا اجلاس بھی ناکام ہوگیا ہے۔ کل جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں 112 اراکین نے شرکت کی، جس میں مشیل معوض کو 43 ووٹ، 46 خالی ووٹ اور 23 مسترد ووٹ کاسٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کے خلاف آل سعود کی تازہ ترین جارحیت، پٹرول لے جانے جہاز پر قبضہ

لبنان کا سیاسی ڈھانچہ صدر کے انتخاب کے لیے زیادہ سے زیادہ سیاسی گروہوں کے اتفاق رائے کو ناگزیر بنا دیتا ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ میشل معوض 14 مارچ کے نام سے موسوم مقاومت مخالف سیاسی اتحاد کے صدارتی امیدوار ہیں، جنہیں 8 مارچ کے نام سے موسوم مقاومت کے قریبی گروہوں سے مشاورت کئے بغیر امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔

آٹھ مارچ کے نام سے موسوم سیاسی دھڑے، صدر کے لئے مختلف سیاسی گروہوں کا اتفاق رائے نہ ہونے پر احتجاج کے طور پر خالی ووٹ کاسٹ کرتے ہیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ 31 اکتوبر سے میشل عون کی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد لبنان میں سیاسی خلاء پیدا ہوچکا ہے، جس سے لبنان کے اقتصادی اور سماجی ڈھانچے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button