ایران

ایذہ دہشت گردی کارروائی کے تین اہم مجرموں کو ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا

شیعیت نیوز: نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور نے کہا کہ ایذہ کے دہشت گردی کے واقعے کے 3 مجرموں کو ماکو کی سرحد سے نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور وہ خوزستان واپس جا رہے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق محسن رضایی نے جمعہ کے روز کو ایذہ دہشت گردی واقعے کے شہداء کی جنازے کی تقریب میں کہا کہ دشمن عدم تحفظ پیدا کرکے شام بنانے کا خواب دیکھ رہا ہے لیکن اس عظیم قوم کی طاقتور اور شعوری موجودگی سے یہ خواب پورا نہیں ہو گا۔

انہوں نے عدم تحفظ کو پابندیوں کے مترادف قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ دشمن جو غیر قانونی اور جابرانہ پابندیوں سے نتائج حاصل نہیں کرسکا ہے، اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کے لیے معاشی بدحالی اور بازار اور لوگوں کے کام بند کرکے عدم تحفظ پیدا کرنے کی طرف متوجہ ہوگیا ہے۔

رضایی نے کہا کہ ہم نے پابندیوں کو شکست دی ہے اور دشمن اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں، انہوں نے امریکیوں سے کہا کہ ہم تمہیں خطے سے نکال دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران، روس اور چین نے بورڈ آف گورنرز کی تہران مخالف قرارداد مسترد کردی

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم دہشت گردوں کو جس بھی سوراخ میں رینگتے ہیں ان کی نشاندہی کریں گے اور انہیں سخت سزا دیں گے۔

بدھ کی رات ہی اصفہان میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے سیکورٹی اہلکاروں پر دہشت گردانہ حملہ کیا جس میں تین سیکورٹی اہلکار شہید اور ایک سیکورٹی اہلکار شدید طور پر زخمی ہوا۔

ایران کے صوبے خوزستان کے چیف جسٹس علی دہقانی نے کہا ہے کہ ایذہ میں بلوہ کرنے والے تین اصلی دہشت گرد عناصر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی دیگر عناصر کی شناخت کے ساتھ انھیں بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سارے امور پراسیکیوٹر جنرل کے سپرد کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بدھ کی رات کو دہشت گردی کے اس واقعے میں دہشت گردوں نے احتجاجی اجتماع کی بے چینی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دو موٹرسائیکلوں پر سوار ہجوم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اور عام لوگوں سمیت 15 افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button