دنیا

دہشت گرد امریکی کمانڈر مائیکل کوریلا اسرائیل پہنچ گئے

شیعیت نیوز: امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کے سرغنہ مائیکل کوریلا مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے۔

مغربی ایشیا میں براجمان دہشتگرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سرغنہ مائیکل کوریلا صیہونی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ سے ملاقات کے لیے مقبوضہ فلسطین پہنچ گئے۔

صیہونی حکومت کے فوجی ذرائع نے اس خبر کی تائید کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سینٹ کام کے سرغنہ کی خلیج فارس کے عرب ممالک کے فوجی کمانڈروں سے ملاقات کی خبروں کے منظر عام پر آنے کے بعد واشنگٹن کا یہ فوجی اہکار صیہونی کمانڈروں سے ملاقات کے لئے مقبوضہ فلسطین پہنچ گیا۔

مغربی ایشیا میں براجمان دہشت گرد امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام کے سرغنہ مائیکل کوریلا صیہونی حکومت کے فوجی کمانڈرو سے ملاقات کے لیے تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔

صیہونی اخبار ’’جیروزلم پوسٹ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے اعلان کیا کہ کوریلا منگل کی صبح صیہونی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ آویو کوخاوی کے مہمان خاص کی حیثیت سے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوئے۔

امریکی فوج کی دہشت گرد مرکزی کمان سینٹ کے سرغنہ کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے بارے میں اپنے مختصر بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ دورہ امریکی فوج اور اسرائیلی فوج کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب سمیت 6 ممالک نے ٹرمپ کے ہوٹل میں کیوں خرچ کی بڑی رقم؟

دوسری جانب امریکی ریاست ورجینیا کی شارلٹس وِل یونیورسٹی کے کیمپس میں ورجینیا کیولیئرز رگبی فٹبال ٹیم کے سابق کھلاڑی طالب علم نے اپنی ہی ٹیم کے ساتھیوں پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ لوگ ٹرپ سے واپس ایک بس پر کیمپس پہنچے تھے۔

مسلح نوجوان نے بس سے اترنے والے اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین رگبی کھلاڑی جونیئر ریسیور لاول ڈیوس ، جونیئر ریسیور ڈیون چنڈلر، اور جونیئر دفاعی اینڈ/لائن بیکر ڈی سیئن پیری ہلاک ہوگئے۔

فائرنگ میں دو کھلاڑی طالب علم زخمی بھی ہوئے جن میں سے مائیک ہولنز کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جب کہ دوسری کھلاڑی نوجوان لڑکی ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم کرسٹوفر ڈارنل جونز فرار ہوگیا تاہم پولیس ٹیم نے گاڑی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے تعاقب کرکے 22 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تاحال قتل کے محرک کا تعین نہیں ہوسکا، تفتیشی عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button