اہم ترین خبریںلبنان

اسرائیل سے مقابلے کیلئے ہمارا اسلحہ ہی کافی ہے، جنگ کی ضرورت نہیں، ابراہیم امین السید

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کی پولیٹکل کونسل کے سربراہ ابراہیم امین السید نے کہا ہے کہ لبنان کو صیہونی دشمن کے حملوں سے بچانے کے لئے ہماری تحریک جدید اسلحے سے لیس ہے، ہم نے صیہونی حکومت کو مجبور کر دیا ہے کہ وہ لبنان کے حقوق کو تسلیم کرے۔

حزب الله کی پولیٹکل کونسل کے سربراہ ابراہیم امین السید نے ان خیالات کا اظہارکل دوپہر کیا، انہوں نے اس امر کی جانب زور دیا کہ حالیہ دنوں میں ہماری تحریک نے اسرائیل کو اسلحے کے استعمال کے بغیر شکست دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کا مطلب یہ ہے کہ اب ہمیں اپنا حق حاصل کرنے اور اپنے اہداف تک پہنچنے کے لئے جنگ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اسلحے کے ساتھ ساتھ درست فیصلے کرنے کا حوصلہ ہمارے لئے کافی ہے۔ اس بار ہم اسلحہ کا استعمال کئے بغیر کامیاب ہوئے ہیں۔

ابراہیم امین السید نے کہا کہ حالیہ صورتحال میں حزب الله کے پاس ایسے جدید ہتھیار ہیں کہ جس سے ہم فی زمانہ طاغوتی حکومتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، جبکہ انہی ہتھیاروں کی طاقت اور قدرت کی وجہ سے دشمن لبنان کے خلاف جنگ کا نہیں سوچ رہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ چراغ کے روضے پر حملے میں ملوث دہشت گرد کیسے پکڑے گئے

انہوں نے کہا کہ دشمن نے حزب الله کو غیر مسلح کرنے کی بہت کوشش کی، ہم سے اسلحہ چھیننے کے لئے ماحول سازگار کیا، ہمارے خلاف سیاسی، داخلی، علاقائی اور بین الاقوامی گروپ بندیاں کیں اور جب وہ ناکام ہوئے تو انہوں نے 2006ء کی جنگ شروع کی، کیونکہ انہیں یقین تھا کہ یہ جنگ حزب اللہ اور مسلح مزاحمت کے وجود کو ختم کرنے کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوگی۔

حزب الله کے رہنماء نے کہا کہ اس جنگ کے نتائج سے اسرائیل کے منصوبے کو ٹھیس پہنچی۔ انہوں نے صراحت کے ساتھ کہا کہ ہم اس وقت بھی کامیاب ہوئے تھے، ہم آج بھی فتح یاب ہیں۔

حزب الله کی پولیٹکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ ہماری کامیابی کا آخری نمونہ سمندری حدود کے تعین کا معاہدہ ہے، جس میں ہم نے لبنان کے تیل اور گیس کے ذخائر کی حفاظت کی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کی کامیابی کے لئے حزب الله کو ہتھیار اُٹھانے کی ضرورت پیش نہیں آئی، بلکہ ہم نے صرف اعلان کیا کہ ہم اسرائیل کو اپنے قدرتی ذخائر ہڑپ نہیں کرنے دیں گے۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت اور لبنان نے حال ہی میں الناقورہ میں لبنان میں مقیم امن فوج (UNIFIL) کے ہیڈ کوارٹر میں سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جبکہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ "سید حسن نصر اللہ” نے حال ہی میں کہا کہ اس معاہدے پر دستخط لبنانی حکومت، قوم اور مزاحمت کی ایک عظیم فتح ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button