اہم ترین خبریںمشرق وسطی

دہشت گردوں کے ٹھکانے پر روس اور شام کی فضائیہ کا مشترکہ حملہ

شیعیت نیوز: روس اور شام کی فضائیہ نے شام کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ دوسری طرف شام کے فوجیوں نے دہشت گرد امریکی فوجیوں کا راستہ روک دیا۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق، روس اور شام کی فضائیہ کے حملے میں شہر ادلب کے مغربی مضافات میں واقع تحریر الشام دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو تباہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، حملے کے موقع پر تحریر الشام کے عناصر کو شہری چھاپہ مار جنگ کی ٹریننگ دی جا رہی تھی۔ شام اور روس کے فضائی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گرد عناصر کی تعداد کے بارے میں اب تک کوئی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینے سے تحریر الشام کے دہشت گردوں نے طے شدہ بفرزون میں اپنی تخریبی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے جسے لگام دینے کے لئے شام کی فوج متعدد بار ان عناصر کے ٹھکانوں کو گولہ باری کا نشانہ بنانے پر مجبور ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ ادلب، حلب، حماہ اور لاذقیہ کے بعض حصوں کو بفر زون میں شامل کردیا گیا ہے جسے ترک اور مغربی حمایت یافتہ تحریر الشام دہشت گردوں کا آخری ٹھکانہ قرار دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دشمن احتجاج کو فسادات میں بدلنا چاہتے ہیں، اسپیکر باقر قالیباف

دوسری جانب شام کے فوجیوں نے شمال مشرقی صوبے حسکہ میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کا راستہ روک دیا۔

سانا نیوز ایجنسی کے مطابق، غاصب امریکیوں کا یہ فوجی قافلہ ام الخیر قصبے سے’’تل التمر‘‘ جا رہا تھا۔ باوردی امریکی دہشت گردوں کا قافلہ چھے بکتر بند گاڑیوں پر مشتمل تھا جسے شام کے فوجیوں نے علاقے سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا ہے۔

اسی نوعیت کا واقعہ دو ہفتے قبل پیش آیا تھا جب دہشت گرد امریکی فوجیوں نے قامشلی کے مضافات میں واقع قصبوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس بار بھی شام کی فوج کے جوانوں نے امریکیوں کو پسپائی پر مجبور کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی فوجیوں نے شام کی کردستان ڈیموکریٹ ملیشیا قسد کے ساتھ ملکر شام کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں پر غیرقانونی قبضہ کر رکھا ہے۔ شام کی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ قسد اور امریکی باوردی دہشت گرد اپنے زیر قبضہ علاقوں میں شام کے تیل کے قدرتی ذخیروں کو لوٹ رہے ہیں اور علاقے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button