لبنان

ایران کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گی، سید ہاشم صفی الدین

شیعیت نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک حزب الله کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شیراز میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید افراد کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور ایران کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوگی۔

بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں ایک تقریب میں لبنان کی متعدد سیاسی شخصیات، سیاسی جماعتوں اور علمائے کرام نے شرکت کی اور شیراز میں حضرت احمد بن موسیٰ کاظم علیہ السلام کے مزار پر دہشت گردی کے واقعے میں متعدد ایرانی شہریوں کی شہادت کی مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ہمیشہ کی طرح سازشوں کے خلاف جیت جائے گا، شیخ نعیم قاسم

اس دوران حزب الله لبنان کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین نے اس امر کی جانب زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مجرمانہ کارروائی نے ہمارے سابقہ ​​بیانات کو درست ثابت کیا اور ظاہر کیا کہ امریکی و مغربی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ خطے میں جمع ہونے والے بدخواہوں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور اس کی عوام کو نشانہ بنانا ہے، جیسا کہ وہ خطے کی تمام اقوام کو نشانہ بناتے ہیں۔

سید ہاشم صفی الدین نے مزید کہا کہ اس کارروائی نے ظاہر کیا کہ اس جرم کے در پردہ محرکات ایک ہیں جبکہ سازش کرنے والے اور انجام دینے والے بھی ایک ہیں، لیکن وہ جن مقاصد کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں، اس میں ماضی کی طرح تمام سازشیں ناکام ہوں گے۔

انہوں نے اس واقعے میں متعدد ایرانی شہریوں کی شہادت پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا اور اس سے اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت میں مزید اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button