حضرت معصومه (س) کی قم آمد کی مناسبت سے علامتی استقبالی جلوس کا انعقاد ، آسمان سےپھولوں کی برسات
حرم حضرت معصومہ (س) کے خادمین نے اس موقع پر خاص انتظام کر رکھا تھا۔ بعض انجمنوں نے آنے والے زائرین کے لئے چائے کا اہتمام بھی کر رکھا تھا۔

شیعیت نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی شہر قم المقدس میں امام رضا علیہ السلام کی بہن حضرت فاطمہ معصومه (س) کی قم آمد کا دن آتے ساتھ ہی، عقیدت مند اور زائرین آج جمعرات کی صبح قافلوں کی صورت میں حرم مطہر حضرت معصومہ (س) پہنچے۔
اس موقع پر مردوں کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، جو علامتی طور پر حضرت کا استقبال کرنے پہنچیں۔ حرم حضرت معصومہ (س) کے خادمین نے اس موقع پر خاص انتظام کر رکھا تھا۔ بعض انجمنوں نے آنے والے زائرین کے لئے چائے کا اہتمام بھی کر رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: زائرین حج و عمرہ کی سہولت کیلئے الیکٹرونک گاڑیوں کا بیت اللہ میں انتظام کردیا گیا
استقبالی جلوس دن بھر جاری رہے جبکہ شام کے وقت حرم مطہر میں اسی حوالے سے مختلف زبانوں میں محافل منعقد کی گئیں۔ جس سے جید علماء نے خطاب کیا۔ علماء کا کہنا تھا کہ حضرت معصومہ (س) کی قم کی طرف ہجرت اسرار آسمانی میں سے ہے۔ انہوں نے حضرت معصومہ (س) کی پاکیزہ سیرت اور علم و فضل پر بھی روشنی ڈالی۔