اہم ترین خبریںایران

ایران میں دو فرانسیسی جاسوسوں کو گرفتار کر لیا، تہلکہ مچا دینے والے انکشافات

شیعیت نیوز: امام زمان (عج) کے گمنام سپاہیوں کے ذریعے گرفتار کیے گئے دو فرانسیسی جاسوسوں نے ایران میں فسادات کے ماحول کی فراہمی کا اعتراف کیا۔

خبری ذرائع نے کہا ہے کہ ایران میں فسادات کرانے والے فرانس کے 2 جاسوس گرفتار ہوئے جنہوں نے اہم انکشافات کئے ہیں۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق سیاح کی شکل میں ایران آنے والے دو فرانسیسی جاسوسوں نے گرفتار ہونے کے بعد ایران میں حالات کو خراب کرنے اور ایران کی قومی سلامتی کے خلاف اقدام کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

گرفتار ہونے والے دو فرانسیسی جاسوسوں نے جو میاں بیوی ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور جن کا تعلق فرانس کی بیرونی سکیورٹی سروس سے ہے، اپنے اعترافی بیان میں تہلکہ مچا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انھیں ٹارگٹ دیا گیا تھا کہ ایران کے حالات کوخراب کرنا ہے تا کہ اس طرح ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : مخالفین انقلاب نے شریف یونیورسٹی کے ذریعہ اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی، رئیسی

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان کام کیلئے پیسے دیے جاتے تھے اور یہ رقم مظاہروں اور ہڑتالوں کے اخراجات کو پورا کرنے اور ان کی کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے درکار تمام آلات بشمول ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے استعمال کی جاتی تھی، تاکہ اگر ضرورت پڑے تو ان کو پولیس کے خلاف لڑنے کے لیے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم (جمہوریہ) اسلامی ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے کیلئے ایران کے مشن کے تحت کام کر رہے تھے۔

دوسرے جاسوس نے کہا ہے کہ فرانسیسی فارن انٹیلی جنس سروس میں ہمارا مقصد، ایرانی حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے اور فرانسیسی فارن سیکیورٹی سروس میں معمول کا طریقہ یہ ہے کہ ہم بتادیں کہ ان تنظیموں کے رکن ہیں۔

ایران مخالف فارسی زبان کے ذرائع ابلاغ نے ان جاسوسوں کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ٹیچرز تھے تاہم یہ اعتراف بھی کیا کہ گرفتار ہونے والے یہ میاں بیوی، ایران کے حالات کو خراب کرنے کیلئے کام کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ ایرانی خاتون مہسا امینی کی موت کو بہانہ بنا کر غیر ملکیوں کے اشاروں پر چلنے والے شرپسندوں اور ایران کے اسلامی انقلاب کے مخالفوں نے نجی اور سرکاری املاک کونقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے اس دستاویزی ویڈیو کی تفصیلی ورژن بہت جلد نشر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button