اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

یہودی آباد کاروں نے مسجد ابراہیمی میں شراب ، ڈانس پارٹی کا انعقاد کیا

شیعیت نیوز: ابراہیمی مسجد الخلیل کی اسرائیلی قابض اتھارٹی کی سرپرستی میں بد ترین بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کا بھی ارتکاب کیا ۔

انتہا پسند یہودی آباد کاروں نے قابض اتھارتی کی اشیر باد سے مسجد ابراہیمی میں رات کے وقت ڈانس پارٹی اور کنسرٹ کا اہتمام کیا۔ اس دوران بد بخت انتہا پسند یہودی آباد کار مسجد ابراہیمی کے اندر ہی شراب بھی پیتے رہے۔

مقامی ذرائع جب تک یہودی آباد کاروں کا مسجد میں ناچ گانا جاری رہا اسرائیلی قابض فوج نے مسجد کا محاصرہ کیے رکھا تاکہ اس بے حرمتی کو روکنے کے لیے مسلمان مسجد کی طرف نہ جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہودیوں کے مذہبی تہوار یوم کپور پر بیت المقدس سیل، کئی مقامات کا رابطہ کٹ گیا

جبکہ مغربی کنارے میں قائم مختلف یہودی بستیوں سے یہودی آباد کاروں کو مسجد تک پہنچنے کے لیے سہولت کاری کی۔   مسجد کی بے حرمتی کا یہ بد ترین سلسلہ اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک جاری رہا ۔

مسجد ابراہیمی کے ڈائریکٹر حسان الرجبی  نے اس بے حرمتی کے واقعے کے بارے میں بتایا ‘ اسرائیلی قابض فوج نے مسلمانوں کا مسجد میں داخلہ زبردستی روک دیا اور یہودی آباد کاروں کے اس مذموم مقصد کے لیے بسوں میں بھر کر  سینکروں کی تعداد میں لایا گیا۔

الرجبی میں مزید نے بتایا اس دوران نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں توہین کے علاوہ دین اسلامی کے بارے میں بھی رقیق حملے کیے۔ نیز عربوں کے بارے میں بھی بد ترین بد زبانی کا ارتکاب کیا۔ جبکہ مسجد کا تقدس ناچ گانے اور عریانی سے پامال کیا جاتا رہا۔

مذہبی جذبات مجروح کر دینے والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر خوب وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر مسلمان افسوس اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مسجد ابراہیمی میں حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسحاق علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام کی قبور موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button