اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے فلسطینی نوجوان فایز دمدوم شہید

شیعیت نیوز: مقبوضہ قدس میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان فایز دمدوم شہید ہو گیا۔

شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ قدس کی العیزریہ کالونی میں صیہونی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ فلسطینی نوجوان فایز خالد دمدوم شہید ہو گیا، ہونے والی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی بھی زخمی ہوا جسے زخمی حالت میں اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار کر لیا۔

وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گیا ہے اٹھارہ فایز دمدوم کو ہسپتال  لایا گیا۔

وزارت صحت نے اس کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا فایز دمدوم کی گردن پر زخم تھے کیونکہ اسرائیلی پولیس کی طرف سے اسے ٹارگیٹ کر کے گولی ماری  گئی تھی جو گردن میں  لگی اور وہ جانبر نہ ہو سکا ۔

مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے۔

فلسطینیوں کی گرفتاری بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے روز کے معمولات میں شامل ہو چکی ہے۔ نتیجتاً صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینیوں کی جانب سے بھی مزاحمتی کارروائیوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زاہدان کے اہلسنت عالم دین مولوی عبدالحمید نے کل کے واقعہ کی مذمت کی

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس کے قلندیہ مہاجر کیمپ میں دو شہیدوں محمد الشحام اور بیت المقدس کے جنوب میں واقع قصبے تقوع میں ریان اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے سلیمان کی نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے شدید نعرے بازی اور اسرائیل سے انتقام اور مزاحمت کےنعرت لگائے۔ فلسطینی شہریوں نے صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ قابض دشمن کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کردے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں کفر عقب قصبے سے تعلق رکھنے والے شہید محمد ابراہیم الشحام جس کی عمر21 سال ہے کو اسرائیلی فوج نے قلندیہ کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے شہید کا جسد خاکی قبضے میں لے لیا تھا تاہم بعد ازاں ان کا جسد خاکی قلندیہ چوکی پر ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

قبل ازیں کفر عقب میں 15 اگست کو اسرائیلی قابض فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو انتہائی قریب سے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ادھر کل جمعہ کو اسرائیلی فوج نے بیت لحم میں فلسطینی عوام نے شہید بچے ریان یاسر سلیمان کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔

نماز جنازہ بیت جالا گورنمنٹ الحسین ہسپتال کے قریب اسامہ بن زید مسجد میں ادا کی گئی جس کے بعد شہید کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button