ایران

دشمن خام خیالی میں نہ رہے ایرانی عوام "اسلامی انقلاب” کے ساتھ کھڑے ہیں، حجۃ الاسلام نصراللہ

شیعیت نیوز: ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حجۃ الاسلام نصراللہ نے مہر خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں ایران میں حالیہ ہنگامہ آرائیوں اور فسادیوں کے خلاف عوامی ریلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی میدان میں موجودگی تمام مسائل، سازشوں، فتنوں اور خطرات کو حل کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے سب سے بڑے حامی اور ستون عوام ہیں اور انقلاب کے اس عظیم سرمایے کو ہمیشہ دشمنوں کی طرف سے خطرہ رہا ہے اور انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اس سرمایے کو اسلامی انقلاب سے چھین لیں۔ اگر اسلامی جمہوریہ کے دشمنوں کی کوششیں کہیں بھی کامیاب نہیں ہوئیں تو اس کی اصلی وجہ عوام کی پرجوش انداز میں میدان میں موجودگی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے رکن نے کہا کہ ایرانی عوام انقلاب کو اپنا سمجھتے ہیں اور انہوں نے انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک تمام تر مشکلات کے باوجود اسلامی انقلاب کی حمایت کی ہے اور آئندہ بھی اس کی حمایت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں بشمول داعش کی از سر نو موجودگی پر وارننگ دی

حجۃ الاسلام نصراللہ نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے لے کر اس اب تک دشمن کے خطرات بے شمار ہیں اور ان کو گننا ممکن نہیں اور جس چیز نے ہمیں خطرات کو مواقع میں بدلنے اور اسلامی انقلاب کو مزید طاقت اور استحکام کے ساتھ اپنے راستے پر چلنے پر مجبور کیا ہے وہ میدان میں عوام کی موجودگی ہے۔

پژمانفر نے مزید کہا کہ چونکہ دشمنوں کو ایرانی عوام کی بصیرت کی شناخت نہیں ہے، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ کچھ فسادات کے ذریعے ملک کی سمت بدل سکتے ہیں لیکن لوگوں نے ہمیشہ بیرونی آقاوں کے اشارے پر ہونے والے فسادات کو مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ملک میں افراتفری اور عدم تحفظ کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لوگ میدان میں آئے اور اعلان کیا کہ وہ صرف منطقی باتوں کو مانتے ہیں اور ممکن ہے آج لوگ حکام پر تنقید کریں لیکن جب انقلاب کے اصول پر بات آئے تو عوام نے ان تمام مسائل کو ایک طرف رکھ کر دشمنوں کو بتا دیا کہ وہ پوری طاقت کے ساتھ دشمن کے سامنے کھڑے ہیں۔

حجۃ الاسلام نصراللہ نے آخر میں کہا کہ حکام عوام کی میدان میں موجودگی پر ان کی تجلیل کریں کیونکہ یہی عوام ہیں جو بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر مشکلات کے باوجود انقلاب کو اپنا سمجھتے ہیں اور انقلاب کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہی عوام ہمیشہ کی طرح انقلاب اسلامی کے خلاف تمام خطرات کو مواقع میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button