ایران

آئی آر جی سی کا عراق کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے اڈوں پر حملوں کا تسلسل

شیعیت نیوز: پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے نے کچھ گھنٹوں پہلے پوائنٹ میزائلز اور تباہ کن ڈرونز سے عراق کے شمالی علاقوں میں واقع علیحدہ پسندوں کے کئی اڈوں کا نشانہ بنایا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے کے اہلکاروں نے آج کی صبح کو پھر سے عراق کے شمالی علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے اڈوں کے خلاف اپنے حملوں کا از سرنو آغاز کیا۔

اسی رپورٹ کے مطابق، اس کاروائی میں آئی آر جی سی کے 360 پوائنٹ میزائلوں اور تباہ کن ڈرونز کا استعمال کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج نے 24 ستمبر کو عراق کے شمالی علاقوں میں واقع علیحدہ پسند اور دہشت گرد گروہوں جو ایران میں بدامنی پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، کے اڈوں کے خلاف اپنی کاروائیوں کا آغاز کیا ہے اور موصولہ اطلاعات کے مطابق ان کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا بھر کے شیعہ علماء نے نصابی کتب سے حضرت ابوطالبؑ کی گستاخی پر مبنی مواد کا خاتمہ نہ ہونے پر ملک گیر احتجاج کی عندیہ دےیا

نیز پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج نے ایک بیان میں دہشت گرد گروہوں کے تمام اڈوں کی تباہی تک ان حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے، آج کی صبح کو عراق کے شمال میں ان دہشت گرد گروہوں کے اڈوں کے خلاف حملوں کا پھر سے آغاز کیا گیا ہے اور ان پر کاری ضرب لگایا گیا ہے۔

پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج کے حمزہ سید الشہدا (ع) کے اڈے نے 26 ستمبر کو بھی،عراق کے شمالی علاقوں میں قائم دہشت گرد گروہوں کے اڈوں کے خلاف توپخانے اور ڈرون حملوں کا آغاز کیا۔

واضح رہے کہ 24 ستمبر کو بھی پاسداران اسلامی انقلاب کی بری مسلح افواج نے عراق کے شمالی علاقے میں قائم دہشت گرد گروہوں کے حالیہ اقدامات کے رد عمل میں ان کے اڈوں کے خلاف حملے کے تھے۔

ان حملوں میں، حمزہ سید الشہداء (ع) کے اڈے سے آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے توپ خانے اور ڈرون یونٹوں نے درست ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس میں آرٹلری لیزر گائیڈڈ گولیوں کے ساتھ ساتھ سمارٹ اور پوائنٹ بم کا حامل ڈرون بھی شامل تھے، اور عراق کے شمال میں واقع کوملہ اور دیموکریٹک گروہوں کے اجتماعی مراکز کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button