اہم ترین خبریںپاکستان

غیر مسلم اقوام عزاداران امام حسینؑ کی خدمت میں جبکہ نام نہاد مسلمان عزاداروں پر حملوں میں مصروف

دوسری تصویر اسی صوبہ پنجاب کے ایک اور بڑے شہر سیالکوٹ کی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ نام نہاد کلمہ گو مسلمان ،کالعدم تنظیم (سپاہ صحابہ) کے مسلح دہشت گردنواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری اور نوحہ خوانی کرنے والے شیعہ مسلمانوں پر حملہ آور ہیں۔

شیعیت نیوز: زیر نظر تصویر گذشتہ روز اربعین امام حسینؑ کے موقع پر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے سب سے بڑے صنعتی شہر سیالکوٹ اور صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی ہیں ۔ ایک تصویر میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ کراچی میں بسنے والے پاکستانی سکھ بھائیوں نے عزاداران حسینی کی خدمت کیلئے سبیل کا اہتمام کیا ہوا ہے اور وہ ٹھنڈے مشروبات سے گرمی کے ستائے عزاداران امام حسینؑ کی تواضع میں مصروف ہیں ۔

دوسری تصویر صوبہ پنجاب کے ایک اور بڑے شہر سیالکوٹ کی ہے جس میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ نام نہاد کلمہ گو مسلمان ،کالعدم تنظیم (سپاہ صحابہ) کے مسلح دہشت گردنواسہ رسول ؐ امام حسینؑ کی یاد میں عزاداری اور نوحہ خوانی کرنے والے شیعہ مسلمانوں پر حملہ آور ہیں۔

واضح رہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ نواسہ رسولؐ امام حسینؑ کی ذات اقدس نہ صرف غیرت مند مسلمانوں بلکہ غیر مسلم اقوام کے درمیان بھی عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے ۔ دنیا بھرکے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے حریت پسند سیدالشہداءؑ کی لازوال قربانی سے ظالموں کے خلاف قیام کا درس حاصل کرتے ہیںاور امام حسینؑ کے چاہنے والوں کو عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی پی کی سندھ سرکار نےبھی عزاداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے یزیدی کرداراداکردیا

دوسری جانب واقعہ کربلا کو 14 سو سال سے زیادہ کا عرصہ گذر جانے کے بعد بھی یزید لعین کی اولادوں کے دل سے خاندان رسالت کا بغض ، نفرت اور انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوسکی ، کچھ عقل کے اندھے کہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص کلمہ گو بھی ، حافظ قرآن بھی ہو، نمازی بھی ہو اور امام حسینؑ کا قاتل بھی ہو؟ تو ان لوگوں کو چاہیئے کہ آنکھیں کھول کر دیکھیں کہ آج امام حسین ؑ کے جلوسوں پر حملہ اور فائرنگ کرنے والے بلکل انہیں قاتلان ِ امام حسینؑ جیسے مسلمان ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے میں ملوث تمام 9 نامزد بشمول 25/30 نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔ جبکہ اس دہشت گرد حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 13بزرگ وجوان شدید زخمی ہوئےتھے جنہیں سردار بیگم اسپتال سیالکوٹ منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button